کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر غیر ملکی ایئر لائن کو جرمانہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر غیر ملکی ایئر لائن کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق موزمبیق سے کراچی آنے والی غیر ملکی پرواز کیو آر 604 سے کورونا مریض نے سفر کیا، سی اے اے نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایئر لائن کو جرمانہ کر دیا۔

سی اے اے کے شعبہ ایئرر ٹرانسپورٹ نے جرمانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ غیر ملکی ایئر ویز کو جرمانہ کی رقم سی اے اے کلیکشن اکاو¿نٹ جناح ایئرپورٹ کراچی میں جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی۔
سول ایوی ایشن حکام کا اس بابت کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئر ویز کو مسافر کے علاج اور قرنطینہ کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے، کورونا ایس او پیز کی کسی بھی طرح کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا۔

یہ خبربھی پڑھیں

عمران خان ہمیں جلسے کرنے کی اجازت دیں ، ہم ان کو بتائیں گے کہ جلسے جلوس کیا ہوتے ہیں ، خرم شیر زمان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے رہنما اوررکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان …