پی ڈی ایم نے پاکستان، اداروں،افواج پاکستان کیخلاف بات کی ،ان کا پاکستان اورپاکستانیت سے کوئی تعلق نہیں ،غلام سرور خان

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ناکام ہوگی، پی ڈی ایم نے پاکستان، اداروں،افواج پاکستان کیخلاف بات کی ،ان کا پاکستان اورپاکستانیت سے کوئی تعلق نہیں ،پوری قوم اداروں کے ساتھ کھڑی ہے
وزیر ہوابازی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ جلسے میں ملکی اداروں کےخلاف بیان قابل مذمت ہے،افواج پاکستان ہماری سرحدوں کی محافظ ہے،جن ممالک کی افواج کو کمزور کیاگیا آپ ان کا حال دیکھیں ،یہ پاکستان کو شام اور لیبیا بناناچاہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سیاست کرنا سیاست دانوں کاحق ہے، یہ کھاتے پاکستان کاہیں اورلوٹتے بھی پاکستان کو ہیں ،انہوں نے کہاکہ جلسہ کرنا سیاسی جماعتوں کاحق ہے ،ہماری خامیوں کی نشاندہی کرنا اپوزیشن کاحق ہے،پی ڈی ایم جلسے میں 11 جماعتوں کی نمائندگی تھی ،احتساب سب کاہونا چاہئے اورشفاف ہونا چاہئے ،اب ہم نے ان کو پاکستان کا دشمن سمجھنا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اوماڑہ اور وزیرستان میں شہید ہونے والے ہمارے ہیروز ہیں ،وطن کی خاطر جان نچھاور کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

یہ خبربھی پڑھیں

عمران خان ہمیں جلسے کرنے کی اجازت دیں ، ہم ان کو بتائیں گے کہ جلسے جلوس کیا ہوتے ہیں ، خرم شیر زمان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے رہنما اوررکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان …