عمران خان ہمیں جلسے کرنے کی اجازت دیں ، ہم ان کو بتائیں گے کہ جلسے جلوس کیا ہوتے ہیں ، خرم شیر زمان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے رہنما اوررکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہاہے کہ عمران خان ہمیں جلسے کرنے کی اجازت دیں ، ہم ان کو بتائیں گے کہ جلسے جلوس کیا ہوتے ہیں ۔
پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان نے دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا اس وقت کورونا سے پریشان ہے،اپوزیشن چاہتی ہے کہ ملک میں کورونا واپس آجائے،انہوں نے کہاکہ عمران خان ہمیں جلسے کرنے کی اجازت دیں ، ہم ان کو بتائیں گے کہ جلسے جلوس کیا ہوتے ہیں ۔

خرم شیرزمان نے کہاکہ فضل الرحمان نے کشمیر کیلئے کچھ نہیں کیا،عمران خا ن نے پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر اجاگر کیا، عمران خان کی کوششوں سے بھارت دہشتگردثابت ہوچکا ہے۔
خرم شیرزمان نے کہاکہ وزیراعظم کی پالیسیاں بہتری کی طرف گامزن ہیں ،اپوزیشن نے جتناشورمچاناہے مچاتی رہے،ان نالائقوں نے 30سالہ اقتدارمیں اتناکام نہیں کیاجتنا2سال میں ہوا۔

پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کاکہنا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،کل کورونا کے 880کیس سامنے آئے اور13 اموات ہوئیں، نالائق وزیراعلیٰ ہاتھ جوڑ جوڑ کر لاک ڈاﺅن کاکہتے تھے،دنیا نے کورونا سے متعلق پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔

فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ عمران خان نے کہاتھاچور،لٹیرے،کرپٹ عناصر اکٹھے ہوں گے ،ہم نے ملک کودیوالیہ ہونے سے بچایا ،چاہے کچھ بھی ہو احتساب ہوکررہےگا،انہوں نے کہاکہ مولانا نے کشمیرکمیٹی کاچیئرمین بن کرکیاکیا؟،فضل الرحمان کل اسٹیبلشمنٹ اور سلیکشن کی بات کررہے تھے،مولانا کی آنکھوںپر بھی پردہ پڑ چکا ہے،مولانا وہ وقت بھول گئے جب امریکا سے پیسے مل رہے تھے ۔

یہ خبربھی پڑھیں

ٹک ٹاک بندش کے پی ٹی اے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کاتحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹک ٹاک بندش کے پی ٹی اے کے فیصلے کیخلاف درخواست …