انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو نے کے بعد5 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبا ر کے دوران آج ڈالر کی قیمت میں 48 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 163 روپے پر فروخت ہو رہاہے ،ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث اس وقت ڈالر پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیاہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی آج کاروباری افراد کیلئے خوشخبری آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 40 ہزار 144 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آنا شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے انڈیکس 389 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 533 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن پھر اس میں معمولی کمی ہوئی اور انڈیکس 285 پوائنٹس کے اضاف کے ساتھ اس وقت 40 ہزار 429 پوائنٹس پر آ گیا ہے ۔

یہ خبربھی پڑھیں

عمران خان ہمیں جلسے کرنے کی اجازت دیں ، ہم ان کو بتائیں گے کہ جلسے جلوس کیا ہوتے ہیں ، خرم شیر زمان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے رہنما اوررکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان …