طیارہ گر کر تباہ، مسافروں اور عملے کے ارکان سمیت تمام افراد ہلاک ہوگئے، امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیاگی

ماسکو(نیوزڈیسک)طیارہ گر کر تباہ، مسافروں اور عملے کے ارکان سمیت تمام افراد ہلاک ہوگئے، امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق روس کا ایک مسافر طیارہ شام میں گر کر تباہ ہوگیا ہے ، بتایاجارہاہے کہ طیارے میں 32افراد سوا ر تھے ، غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق طیارہ اس وقت تباہ ہواجب وہ رن وے سے صرف 500میٹر کے فاصلے پر تھا اور لینڈگ کی تیاری کررہاتھا، ابتدائی رپورٹس کے مطابق لینڈنگ سے قبل طیارے میں فنی خرابی پیداہوگئی تھی جس کے باعث وہ حادثے کا شکار ہوا ، اس المناک حادثے میں عملے کے ارکان سمیت 32افراد ہلاک ہوگئے ہیں، طیارے کی تباہی کے بعد فوری طورپر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیاگیاہے۔‎