تحریک انصاف نے نواز شریف کو انجام تک پہنچانے کی ٹھان لی، ایسا قدم اٹھا لیا کہ شریف خاندان کے درودیوار ہل کر رہ گئ

pmln

لاہور(ویب ڈٰیسک)تحریک انصاف نے نوازشریف کیخلاف احتساب عدالت سے 6مہینوں میں ٹرائل مکمل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ نواشریف کیخلاف کل مقدمات کو6مہینے مکمل ہورہے ہیں،آپا اور پاپا سارے ملک میں جاکرجلسے کرکے بھی سازش کاجواب نہیں دے رہے،پارلیمنٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات میں ترامیم لائیں گے،ہارس ٹریڈنگ میں ملوث افرادکیخلاف کاروائی کی جائے۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ انتخابات کاموجودہ نظام ہارس ٹریڈنگ کوفروغ دے رہا ہے۔ہارس ٹریڈنگ میں ملوث افرادکیخلاف کاروائی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں تبدیلی کیلئے آئینی ترامیم جمع کروائی جائیں۔اعظم سواتی اور شبلی فراز آئینی ترامیم متعارف کروائیں گے۔پارلیمنٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات میں ترامیم لائیں گے۔فواد چوہدری نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کوکالی بھیڑوں کیخلاف کاروائی کرنا ہوگی۔انہوں نے کہاکہ کل نوازشریف کیخلاف احتساب عدالت میں مقدمات کو6مہینے مکمل ہورہے ہیں۔احتساب عدالت سے امید ہے کہ ٹرائل چھ مہینوں میں ہی مکمل ہوگا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ کل احتساب عدالت چھ مہینوں میں ٹرائل مکمل کرے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے کہا تھا کہ پاناما کیس میں قصوروار پائے تواستعفیٰ دیں گے۔نوازشریف کے بچوں کے اکاؤنٹس میں 300ارب کیسے آئے جواب نہیں دے پائے۔اسحاق ڈار نوازشریف کی منی لانڈرنگ میں فرنٹ مین تھا۔فواد چوہدری نے مزید کہاکہ آپا اور پاپا سارے ملک میں جاکرجلسے کرکے بھی سازش کاجواب نہیں دے رہے

۔

یہ خبربھی پڑھیں

عمران خان ہمیں جلسے کرنے کی اجازت دیں ، ہم ان کو بتائیں گے کہ جلسے جلوس کیا ہوتے ہیں ، خرم شیر زمان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے رہنما اوررکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان …