بلاول بھٹو 2018 کا الیکشن کہاں سے لڑیں گے؟ عمران خان کے کراچی سے الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی دھماکہ دار فیصلہ کر لیا

bilawal bhutto

کراچی(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب سے الیکشن لڑنے کا مشورہ دیدیا جبکہ سینئر قیادت کی تفصیلی ملاقات میں دیگر صوبوں سے انتخاب لڑنے کی بھی تجویز دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے پنجاب صدر قمرزمان کائرہ، جنرل سیکریٹری چوہدری منظور، ندیم افضل چن اور دیگر نے ملاقات کی ۔اس موقع پر قمرزمان کائرہ اور چوہدری منظور نے چیئرمن پی پی پی کو پنجاب سے بھی عام انتخاب لڑنے کا مشورہ دیا۔بلاول بھٹو نے تجویز کو قابل عمل قرار دے کر اس پر تفصیلی مشاورت کی ہدایت کر دی۔اس حوالے سے چوہدری منظور نے کہا کہ بلاول بھٹو کیلئے پنجاب سے مختلف حلقوں کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا، چیئرمن نے تجویز کو انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے، مشاورت بھی شروع کر دی گئی ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں

عمران خان ہمیں جلسے کرنے کی اجازت دیں ، ہم ان کو بتائیں گے کہ جلسے جلوس کیا ہوتے ہیں ، خرم شیر زمان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے رہنما اوررکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان …