اب آیا اونٹ پہاڑ کے نیچے : ہتھیار، ہتھیار اور صرف ہتھیار، چین سے مودی سرکار کی نیندیں حرام کردینے والی خبر آ گئی

india china clash

بیجنگ ( ویب ڈیسک ) چین نے آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ کی مد میں 175 ارب ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر بھارتی میڈیا آگ بگولیا ہو گیا اور اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو جنگی جنون سے تعبیر کرنے لگا ۔ چینی حکام کے مطابق دفاعی بجٹ

میں گزشتہ سال کی نسبت آٹھ فیصد اضافہ کیا گیا ہے بیجنگ میں پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس کے دوران چینی وزیر اعظم لی کی چینگ نے دفاعی بجٹ کا اعلان کیا۔اجلاس میں چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی جانب سے ملک کے صدر کے لیے زیادہ سے زیادہ دو ادوار کی شرط ختم کرنے کی تجویز کی منظوری کا بھی امکان ہے۔ چین نے آئندہ سال کے لیے اپنی شرح نمو کا ہدف بھی 6.5 فیصد مقرر کیا ہے۔ اس موقع پر چینی وزیراعظم لی کیچیانگ نے امید ظاہر کی کہ رواں سال ملکی ترقی کی شرح نمو 6.5 فیصد حاصل کرلیں گے،پارلیمنٹ کی جاری اجلاس میں اس بات کا بھی امکان ہے کہ دو بار صدر بننے کی حد کو بھی ختم کردیا جائے گا جس کے بعد موجودہ صدر شی جن پنگ کے غیر معینہ مدت کے لیے چین کے صدر بننے کی راہ ہموار ہوجائے گی، اس حوالے سے ووٹنگ 11 مارچ کو ہوگی۔ چینی دفاعی بجٹ میں بھارتی میڈیا میں چین کی جانب سے دفاعی بجٹ میں اضافے کو جنگی جنون سے تعبیر کیا جارہا ہے، ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کا موجودہ دفاعی بجٹ اب بھارت سے تین گنا زیادہ ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ دفاعی بجٹ کے اعتبار سے امریکا سر فہرست ہے، امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے 2019 کے لیے 686 ارب ڈالر کا بجٹ مختص کرنے کی درخواست کی ہے جو 2017 سے 80 ارب ڈالر زیادہ ہوگا۔چین ، امریکا کے بعد دفاع پر سب سے پیسے خرچ کرنے والا ملک ہے جبکہ بھارت کا موجودہ دفاعی بجٹ صرف 46 ارب ڈالر ہے۔(م،س)

یہ خبربھی پڑھیں

fire in plan

جہاز میں رکھے ہینڈ بیگ میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے جنوبی ائیر لائن کمپنی کے جہاز میں اس وقت مشکل …